یوسف نور ادب چشتی کی تحقیقی کتاب ’’چراغ چشت‘‘ کا اجرا

یوسف نور ادب چشتی کی تحقیقی کتاب ’’چراغ چشت‘‘ کا اجرا

کتاب 12 سال کی تحقیق کے بعد مکمل ہوئی، چشتی مشائخ کی درست تاریخ پیش کی ہے

کراچی(پ ر) کراچی میں مقیم خانقاہ چشتیہ نصیریہ احمد آباد گجرات (انڈیا) کے پیر طریقت شیخ یوسف نور ادب چشتی نے اپنی تحقیقی کتاب ’’چراغ چشت‘‘ کا اجرا کردیا۔ کتاب کا اجرا خانقاہ نظامیہ گلزار سعیدیہ پاپوش نگر میں حضرت خواجہ سعید الدین فاروقی نظامیؒ کے عرس کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر درگاہ نظام الدین اولیاءؒ کے 19ویں جانشین خواجہ امین الدین نظامی نے مصنف کی کتاب کے لیے سخت محنت اور کتاب کے مندرجات پر حاضرین کو آگاہی دی۔ مصنف کا تعلق حضرت نصیر الدین چراغ دہلیؒ کے خانوادے سے ہے جنہوں نے یہ کتاب 12سال کی تحقیق کے بعد مکمل کی ہے جس میں مختلف اولیا ئے کرام کے حالات و مناقب کو قلم بند کیا ہے ساتھ ہی دلائل کے ساتھ چشتیہ مشائخ کی درست تاریخ پیش کی ہے ۔ شیخ یوسف نور ادب نے ان تبرکات کے بارے میں تفصیلاً بیان کیا ہے جنہیں خواجہ نصیر الدین چراغ دہلیؒ نے 700 سال بعداپنے جانشین کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا، انہوں نے تحقیق کے بعد تبرکات کی جگہ اور ان کے بارے میں بھی دلائل کے ساتھ بات کی ہے جو راہ سلوک کے مسافروں کے لیے اہمیت کی حامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں