حیدرآبا، بازار2بجے بند کئے جانے پر بدترین ٹریفک جام

حیدرآبا، بازار2بجے بند کئے جانے پر بدترین ٹریفک جام

سکھر میں بھی گھنٹہ گھر ، بندر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہا

حیدرآباد،سکھر(نمائندگان دنیا ) حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے بیشتر بازار دوپہر 2بجے بند کئے جانے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی ۔ صبح سے لے کر دوپہر تک شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور منٹوں کا سفر کئی کئی گھنٹے میں طے ہورہا ہے ۔ حیدرآباد کی مین شاہراہوں اسٹیشن روڈ، تلک چاڑی، حیدرچوک، رسالہ روڈ، نیوکلاتھ مارکیٹ روڈ، فقیر کاپڑ، گرونگر، پکاقلعہ، حالی روڈ، صدر، گل سینٹر ، چاندنی روڈ، ہیرآباد اور ٹمبر مارکیٹ روڈ پر اس قدر ٹریفک جام رہتا ہے کہ گاڑیوں کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ، ٹریفک پولیس اس تمام صورتحال میں کوئی کردار ادا نہیں کرپارہی ہے ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال کرواتے ہیں۔ سکھر میں بھی پیر کے روز مصروف ترین کاروباری و تجارتی مرکز گھنٹہ گھر ، بندر روڈ ، مینارہ روڈ، شکارپور پھاٹک ، نیو گوٹھ ، پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ ، ایوب گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہا اور مسافر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے ، سکھر کے شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں