میرپورخاص میں زرعی زمینوں پر سیکڑوں غیرقانونی پٹرول پمپ قائم

میرپورخاص میں زرعی زمینوں پر سیکڑوں غیرقانونی پٹرول پمپ قائم

ضلعی انتظامیہ کے علاوہ ایس بی سی اے اور ٹائون پلاننگ کے کرتا دھرتا ملوث ہیں،ذرائع

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص میں 2011 سے پورے ڈویژن میں زرعی زمین پر سیکڑوں پٹرول پمپ قائم ہیں ۔ذرائع کے مطابق ہر پٹرول پمپ کی تعمیر سے قبل اسکا نقشہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظور کروانا اور تعمیراتی اجازت نامہ حاصل کرناضروری ہے ۔ اس تمام عمل میں ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے اپنے نذرانہ کے عوض زرعی زمین پر کمرشل پٹرول پمپ لگانے کیلئے این او سی ارسال کرتے ہیں اور 2011سے اب تک میرپورخاص ڈویژن میں سیکڑوں پٹرول پمپس کو لاکھوں روپے کے نذرانوں کے عوض بغیر پروپوزل اورکمپلیشن پلان کی منظوری کے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے جس کا مبینہ طور پر ریکارڈ میں اندراج بھی نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ کا این او سی محکمہ ماحولیات سے بھی نہیں لیا جاتا ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا جہاں ایسے پٹرول پمپس کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے اور اس تمام کھیل میں جتنی ضلعی انتظامیہ ملوث ہے اتنے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ٹائون پلاننگ کے کرتا دھرتا ملوث ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں