کورونا ایس او پیز،قیدیوں کو افطار کے بعد بیرکس میں بھیجنے کا فیصلہ

کورونا ایس او پیز،قیدیوں کو افطار کے بعد بیرکس میں بھیجنے کا فیصلہ

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کو کورونا ایس او پیز کے باعث افطار کے بعد بیرکس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث جیل کے قیدی جیل کی مساجد میں اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس سلسلے میں جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی کورونا ایس او پیز کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام قیدی رات8 بجے اپنی بیرکس میں واپس چلے جائیں گے اور آخری عشرے کے شروع ہوتے ہی یہ بات سامنے آئی کہ جیل حکام نے قیدیوں کو اعتکاف میں بیٹھنے سے منع کردیا ہے ،تاہم وہ اپنی بیرکس کے اندر اپنی تمام عبادات پوری طرح سے کرسکتے ہیں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ اسی طرح تراویح کے اجتماعات نہیں ہورہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں