پنشن کی ادائیگی میں دانستہ تاخیر پر کارروائی کا مطالبہ

پنشن کی ادائیگی میں دانستہ  تاخیر پر کارروائی کا مطالبہ

سجن یونین (سی بی اے ) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی و ڈی ایم سیز کے 25 ہزار سے زائد پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی میں دانستہ تاخیر کرنے پر متعلقہ بینک کی کے ایم سی برانچ کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی انتظامیہ نے جمعرات 29 اپریل کو بینک کو پوسٹنگ کروادی تھی لیکن بینک انتظامیہ نے جان بوجھ کر 5 روز تاخیر کرکے پنشنرز کو کے ایم سی انتظامیہ کے خلاف مشتعل کیا۔ دانستہ طور پر تاخیر کرنے پر انہوں نے بینک کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک کے تمام عملے کو ٹرانسفر کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں