کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کا راج ہے ،حنید لاکھانی

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کا راج ہے ،حنید لاکھانی

سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کا راج ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشئی لوگ مختلف عوامی مقامات پر بھیک بھی مانگتے دکھائی دیتے ہیں ۔ چر س ، آئس ، کرسٹل اور تریاق کا نشہ کرنے والے افراد کو با آسانی منشیات مل جاتی ہے ، نہایت افسوس کی بات ہے کہ ہماری نوجوان نسل منشیات کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔جاری بیان میں حنید لاکھانی نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ پولیس کو معلوم نہ ہو کہ منشیات کہاں بکتی ہیں اور کون بیچتا ہے ۔ منشیات فروشی، زمینوں پر قبضے اور اسٹریٹ کرائمز جیسے جرائم علاقہ پولیس کی ملی بھگت کے بنا ممکن ہی نہیں ہیں ، صوبائی حکومت نشے کے عادی لوگوں کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کرے اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو محکمے سے فارغ کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں