میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کی ہدایت پر کتامارمہم کا آغاز

میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کی ہدایت پر کتامارمہم کا آغاز

سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر 170کتوں کو ہلاک کیاگیا،عوامی مسائل کے حل کیلئے شکایتی مرکزکوفعال رکھا جائے ،ریاض کھتری

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر ریاض احمد کھتری نے عدالتی احکامات پر روز مرہ بنیادی مسائل سے متعلق شکایات 24گھنٹے کے اندر حل کرنے کیلئے شکایتی مرکز فعال کرنے ،خصوصی ٹیم تشکیل دینے اور شکایات کے بروقت ازالے اورنگرانی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کے لیے کتا مار مہم شروع کردی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدالتی احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر کتا مار مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر ریاض احمد کھتری نے ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ ندیم اقبال میرانی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل سے متعلق شکایات کے اندراج کے سلسلے میں شکایتی مرکز کو فعال رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے شکایات کے اندراج کیلئے بھی لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ تیز رفتار بنیادوں پر شکایات کا اندراج اور ان کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے ۔ واضح رہے کہ میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کی ہدایت پر مرکز شکایت کو فعال کردیا گیا ہے آوارہ کتوں کے حوالے سے شکایات واٹس ایپ نمبر 0311-7167976 درج کرائی جاسکتی ہیں۔ دریں اثنا سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کیلئے کتا مار مہم کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،گزشتہ روز بلدیہ ملیر میں 170کتوں کو ہلاک کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں