تین دیہی یونین کونسلز کو شہری علاقوں میں شامل کرنے کا فیصلہ

تین دیہی یونین کونسلز کو شہری  علاقوں میں شامل کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کراچی کی تین دیہی یونین کونسلز کو شہری علاقوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ ڈسڑکٹ کونسل کراچی میں شامل تین دیہی یونین کونسلز کو ڈی ایم سی کیماڑی کا حصہ بنایا جائیگا۔ یونین کونسل لال بکھر، یونین کونسل مواچھ گوٹھ، یونین کونسل گابو پٹ کو شہری علاقے کا درجہ دیا جائیگا۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل کیماڑی کے نام سے نیا ضلع قائم کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں