گھریلو ملازمہ سے زیادتی کیس میں تفتیشی افسر و دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

گھریلو ملازمہ سے زیادتی کیس میں تفتیشی افسر و دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں تفتیش سے متعلق مقتولہ کے والد کی درخواست پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں جسٹس عدنان اقبال چودھری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقتولہ فضہ کے والد کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل سردار لیاقت گبول نے موقف اختیار کیا کہ 9 ستمبر 2019 کو فیروز آباد کے علاقے میں فضہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا رنگ دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں