ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر شوہر جاں بحق،بیوی زخمی

ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر شوہر جاں بحق،بیوی زخمی

سپرہائی وے کاٹھور دادا بھائی سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں شوہر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متوفی کی شناخت 40سالہ گلشادعلی شاہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی بیوی کی شناخت عالیہ کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی سپر ہائی وے کا ہی رہائشی ہے ۔سپر ہائی وے حبیب ریسٹورنٹ کے قریب 30 سالہ نامعلوم راہگیر کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ۔فیروزآباد کے علاقے میں شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب پولیس کانسٹیبل 27 سالہ ساجد ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں