الیکشن میں کامیابی تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، گورنرسندھ

الیکشن میں کامیابی تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، گورنرسندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آزاد کشمیر انتخابات میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ نے کہا کہ باشعورعوام نے تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اب یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں