ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی نور مقدم کے بہیمانہ قتل کی مذمت

ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی نور مقدم کے بہیمانہ قتل کی مذمت

متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کی شعبہ خو اتین کی انچارج سکندر خاتون نے اسلام آبا د میں نور مقدم کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کے ساتھ ہو نے والے تشدد کی یہ بدترین مثال ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان مقتولہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور وفا قی و صوبا ئی حکو متوں سے مطا لبہ کر تی ہے کہ خو اتین کے خلا ف بڑھتے ہوئے تشدد کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، خواتین کے خلاف ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے اور نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد عبرتناک سزائیں دیکر اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں