پکڑے گئے نایاب جنگلی جانور نیشنل پارک میں آزاد کرنے کا فیصلہ

 پکڑے گئے نایاب جنگلی جانور نیشنل پارک میں آزاد کرنے کا فیصلہ

محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے علاقے نیول کالونی سے پکڑے گئے نایاب جنگلی جانوروں کو کل (بدھ) کو کیرتھر نیشنل پارک میں آزاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اس حوالے سے وائلڈ لائف کے انسپکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے جانوروں میں نایاب نسل کے دو اژدھے، بجو، گیدڑ اور فشنگ کیٹ شامل ہیں، جنہیں ان کے قدرتی مقامات پر آزاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ جنگلی حیات نے بلدیہ نیول کالونی کے قریب چھاپہ مار کر سرکس میں رکھے گئے نایاب جنگلی جانور برآمد کیے تھے۔ حکام کے مطابق سرکس عید قرباں پر کراچی کے شہریوں کی تفریح کے لیے لگایا گیا تھا جہاں سے بجو، گیدڑ اور فشنگ کیٹ کو برآمد کیا گیا۔محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے جنگلی جانوروں کو ان کے اصل مسکن میں آزاد کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں