کارلفٹر گروپ کا مطلوب ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کے موبائل فونز برآمد

کارلفٹر گروپ کا مطلوب ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کے موبائل فونز برآمد

اے وی ایل سی نے ٹیکنیکل ٹیم کی اطلاع پر سمن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر علی اوڈھ گروپ کے مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمدکرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران گینگ سرغنہ علی اوڈھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ حضور بخش کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کے 21 موبائل فون، ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ملزم نے عید الاضحی سے قبل ساتھیوں سمیت متعدد وارداتیں کیں اور قربانی کے جانور خریدنے والے شہریوں سے موبائل فونز، رقم اور دیگر سامان لوٹا۔ ملزمان نے صرف ایک رات میں دس کے قریب موبائل فون چھینے ہیں۔ پولیس کے مطابق علی اوڈھ بلوچستان کے جرائم پیشہ عناصر سے رابطے میں رہتا ہے۔ ملزمان کار لفٹنگ کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی کرتے ہیں۔ گرفتار ملزم سے پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں