چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ترقی

چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ترقی

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ انکوائریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن محمد اقبال میمن اور سیکریٹری سروسز سعید احمد منگنیجو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں عمران حسین ڈاوچ، وحید احمد کلوڑ، عبدالحفیظ چاچڑ اور اشرف حسین سومرو شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں