سکھن پولیس نے کلیجی فروش بن کرمنشیات بیچنے والا ملزم گرفتار کرلیا

سکھن پولیس نے کلیجی فروش بن کرمنشیات بیچنے والا ملزم گرفتار کرلیا

سکھن پولیس نے ڈرامائی انداز میں کارروائی کرتے ہوئے کلیجی فروش بن کر منشیات بیچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے مطابق ملزم کے لیے تین دنوں سے معلومات اکٹھا کررہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایچ او غیور کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران کچھ منشیات فروش گرفتار ہوئے تھے جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ انہیں مذکورہ ملزم منشیات دیتا ہے اور وہ علاقے میں کبھی پھلوں کے ٹھیلے اور کبھی کلیجی کے ٹھیلے پر ہوتا ہے جس پر پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں