وکیل سے گھر کی دستاویزات طلب

وکیل سے گھر کی دستاویزات طلب

سندھ ہائی کورٹ نے گلشن بہار میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے گھر کی دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیر کو جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سر براہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سمعیہ احمد کی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گلشن بہار میں غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں اور غیر قانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر ادارے ملوث ہیں جبکہ عدالت ایس بی سی اے سمیت دیگر اداروں کو غیر قانونی تعمیرات سے روکے، ان کی موکلہ کے گھر کی چھت پر لینڈ مافیا تعمیرات کر رہی ہے۔ دوران سماعت عدالت کاکہناتھا کہ پہلے آپ اپنے گھر کی دستاویزات پیش کریں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار سے گھر کی دستاویزات طلب کرلیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں