صوبائی محتسب کی مداخلت پر بیوہ کو 12 لاکھ روپے کی ادائیگی

صوبائی محتسب کی مداخلت پر بیوہ  کو 12 لاکھ روپے کی ادائیگی

صوبائی محتسب اعجاز علی خان کی مداخلت پر بیوہ کو 12 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہناز بیوہ ذاکر حسین نے مارچ 2021 کومحتسب سندھ کو درخواست پیش کی کہ ان کے مرحوم شوہر ذاکر حسین محکمہ تعلیم جامشورو میں سپرنٹنڈنٹ تھے اور جنوری 2018 میں انتقال کر گئے لیکن ان کے گروپ انشورنس سمیت دیگر واجبات ادا نہیں کیے گئے ۔محتسب سندھ نے شکایت باقاعدہ تحقیقات کے لیے سید قمر رضی نقوی، کنسلٹنٹ کو تفویض کی جنہوں نے متعلقہ حکام سے جواب طلبی کی۔ دوران کارروائی اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے نمائندے نے 12 لاکھ روپے کا چیک محتسب سندھ کے ادارے میں جمع کرادیا جو فوری طور پر صوبا ئی محتسب نے بیوہ کو پیش کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں