ملیر میں لینڈ مافیا سے 20ایکڑ سے زائد اراضی واگزار

ملیر میں لینڈ مافیا سے 20ایکڑ  سے زائد اراضی واگزار

ملیر میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں بن قاسم سب ڈویژن کی جانب سے دیہہ کوٹیڑو اور دیہہ سنھڑو میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کرکے 20 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہیوی مشینری کے ذریعے کئی مکانات، دکانیں اور خالی پلاٹوں پر قائم دیواریں مسمار کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شاہانی، مختیارکار فرحان جتوئی اور اسٹنٹ مختیارکار عبدالحفیظ ناریجو کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کے عملے اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے کارروائی کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں