ایم فل ،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض

ایم فل ،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض

شیخ الجامعہ کی زیر صدارت ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں93 طلباوطالبات کو ایم فل ،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں حافظہ ماریہ حسن پڈھیار، محمد سلمان قریشی(کیمسٹری)،بشیر احمد (یورپین اسٹڈیز)،عقیل حیدر(سوشل ورک)، جولیانہ، کنول آفتاب (پولیٹیکل سائنس)، زبیر طیب، ایم ریحان (اسلامک لرننگ)،قرۃ العین لغاری (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، عائشہ تبسم (باٹنی)، ایم مدثرنواز مغل (اسلامک ہسٹری)، جویریہ شاہ رخ آفندی (مالیکیولر میڈیسن)، عائشہ صدیقی،طوبیٰ فاروقی (سائیکولوجی)، فیضان مرزا(فزیالوجی)، محمد اظہر خان (انوائرمینٹل اسٹڈیز)، محمد عمیر (اکنامکس)، یمنیٰ فضل (بائیوکیمسٹری این سی پی)، نورین منظور، جولیا سرور (اُردو)، مسرت شاہین (پرشین)، فرزانہ ابوبکر (بائیو کیمسٹری)، حنا شیخ (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، سلمان منظور (بزنس ایڈمنسٹریشن) عماد ظفر اور عمر احمد شیخ (پبلک ایڈمنسٹریشن) شامل ہیں۔ ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میںماریہ خالد،حنا کوثر، فیاض علی، حافظہ سمعیہ جمال، خدیجہ رحمان، تصنیف اعظم، سونیا زہرا، فوزیہ ناز، اقصیٰ سلطان (کیمسٹری ایچ ای جے)، فرمان ذیشان، فدا حسین (اسلامک لرننگ)شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں