اے پی ایم ایس او تنظیمی نظریات آگے بڑھائے ،خالدمقبول

اے پی ایم ایس او تنظیمی نظریات آگے بڑھائے ،خالدمقبول

ہم مہاجروں کا مقدمہ لڑرہے ہیں،بہترطریقے سے تنظیمی کام کوآگے لیکرجانا ہے،جنرل ورکرزاجلاس سے کنوینرکاخطاب،اے پی ایم ایس او کی نئی کمیٹی کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں اے پی ایم ایس او کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، وسیم اختر، رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری و دیگر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم مہاجروں کا مقدمہ لڑرہے ہیں، جس میں اے پی ایم ایس او کا کردار بہت اہم ہے، ہمیں اپنی تعداد کو مزید بڑھانا ہے اور بہتر طریقے سے تنظیمی کام کو آگے لیکر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے کارکنان اپنی ذمہ داریوں سے بھر پور آگاہ ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے بہتر سے بہتر کام کر رہے ہیں، یہی جذبہ اور یہی حوصلہ آپ اسٹوڈنٹس میں نظر آ رہا ہے، آپ کا اول کام جہاں تعلیم حاصل کر نا ہے اور دوسرا اپنی اپنی جامعات اور کالجز میں متحد رہ کرتنظیم کے نظریات اور منشور کو آگے بڑھانا ہے۔ وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلا س تنظیم نو کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے، ہم سب اور بالخصوص آپ اسٹوڈنٹس کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں تنظیم کو آگے لیکر جانا ہے اور اپنے کردار کو مثبت بنانا ہے۔ وسیم اختر نے اے پی ایم ایس او کی نئی کمیٹی کا اعلا ن کیا، جس میں انچارج ثاقب اعجاز، جوائنٹ انچارج شرجیل جعفری، کمیٹی ممبران فہد ولی، شرجیل بیگ، رحمان شاہ، نعمان شاہ، ناصرعلی اور فیضان جیلانی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں