ریاست مدینہ کے دعویدار خاندانی نظام پر حملہ آور،حسین محنتی

ریاست مدینہ کے دعویدار خاندانی نظام پر حملہ آور،حسین محنتی

حکمران قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی کرکے ملک کی جڑیں کاٹ رہے ہیں،اہل پاکستان ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ، تربیت گاہ سے خطاب

کراچی (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے بنا تھا مگر آج حکمران اقلیتوں کے اسلام قبول کرنے سے لے کر گھریلو تشدد بل تک قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی کرکے ملک کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت سہ روزہ تربیت گاہ سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار ایف اے ٹی ایف اور گھریلو تشدد بل کے نام پر ہمارے خاندانی نظام پر حملہ آور اور مدارس کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اہلیان پاکستان ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اخلاق و کردار کو بہتر اور معاشرے میں اپنی دعوت کا عملی و مثالی نمونہ بن جائیں، ہم سب نے بھی جمعیت سے سیکھا ہے، جمعیت قائدین کی فیکٹری ہے جہاں بھی جائیں لیڈ کریں، قائد بنیں، ایک مسلمان کے طور پر اللہ کو جواب دہی سے لیکر تعلیم نوکری اور دوستوں کی تربیت سمیت اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کریں۔ صوبائی امیر نے ضلعی تنظیمی اجلاس سے بھی خطاب اور دعوتی تربیتی و تنظیمی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امیر ضلع سانگھڑ رفیق احمد منصوری، قیم عبدالغفور انصاری، نائب امیر مشتاق عادل، مقامی امیر عبدالستار انصاری، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں