حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،رخسار بٹ

حکومت نام کی کوئی چیز نظر  نہیں آرہی،رخسار بٹ

چیئر پرسن ورلڈ ویمن فاؤنڈیشن رخسار بٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روگاری اور لوٹ مار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات بجلی، گیس، دواؤں، چینی،آٹا ، سبزی اور گوشت ودیگر اشیا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ، جبکہ بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات نے عوام کا سکون چھین لیا ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی تکلیفِ کا کوئی احساس نہیں ہے ۔مہنگائی سے بے حال لوگوں کی خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں