لیاقت آباد میں خاتون نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی

لیاقت آباد میں خاتون نے  پھندا لگاکر خودکشی کرلی

لیاقت آباد میں خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے نمبر 5 جامع مسجد منصوری کے قریب مکان نمبر 376 میں خاتون کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان سے 22 سالہ بشریٰ زوجہ سعیدالر حمان کی گلے میں پھندا لگی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ نے گلے میں پھندا لگا کر لٹک کر خودکشی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی معلوم ہوئی ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں