اورنگی اور گجر نالا متاثرین کا سپریم کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

اورنگی اور گجر نالا متاثرین کا سپریم کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر اورنگی اور گجر نالا متاثرین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مظاہرین میں عورتیں، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ متاثرین اورنگی اور گجر نالا نے مطالبہ کیا کہ انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔ بعد ازاں احتجاجی مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔ علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر 11 ای کے مکینوں کی طرف سے گندے پانی کی فراہمی کے حوالے سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین کاکہناتھا کہ علاقے میں کافی عرصے سے گندا پانی آرہا ہے اور وہ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو متعدد بار شکایات کی گئی لیکن دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باجود شکایت دور نہیں کی گئی، ہماری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ یہ مسئلہ حل کرائیں ، تمام متعلقہ اداروں کو شکایت کے باوجود پانی آلودہ ہی فراہم کیا جارہا ہے ،گندا پانی پینے کی وجہ سے بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں