پولیس کارروائیوں میں دو خواتین منشیات فروشوں سمیت 3افرادگرفتار

پولیس کارروائیوں میں دو خواتین منشیات فروشوں سمیت 3افرادگرفتار

لاڑکانہ میں باڈہ پولیس نے دہامراہ پل کے قریب ضمیر جتوئی کو تین کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا جس سے رابطوں میں رہنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں

لاڑکانہ،لسبیلہ(بیورو رپورٹ،نمائندہ دنیا) لسبیلہ میں پولیس اور سی آئی اے وندر نے مختلف مقامات پر قائم گٹکے ماوے کے کارخانوں پر چھاپے مارکر ہزاروں پڑیاں گٹکا اور اس کو بنانے میں استعمال ہونے والی چھالیہ تمباکو سمیت تمام اشیا کو ضبط کرلیا جبکہ حب شہر میں منشیات فروش سمیرا کمانڈو کے اڈے پر چھاپہ مارکر خاتون منشیات فروش عزیزہ زوجہ عبدالقیوم کو 3 کلو 30 گرام افیون، 225 گرام شیشے سمیت جبکہ ملزمہ زیبا زوجہ مراد کو 1کلو افیون، 25 گرام کرسٹل اور 20 گرام شیشے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں