ایس بی سی اے کے ریٹائرڈ افسر کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا حکم

ایس بی سی اے کے ریٹائرڈ افسر کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای )گریڈ 17 کے ریٹائرڈ افسر عارف میمن کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق دائر درخواست پر دستاویزات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ کو جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی دس روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں