جعلی اور ناقص سیمنٹ سے لدا ٹرک پکڑا گیا،3ملزمان گرفتار

جعلی اور ناقص سیمنٹ سے لدا ٹرک پکڑا گیا،3ملزمان گرفتار

سہراب گوٹھ پولیس نے جعلی لکی سیمنٹ کے کارخانے پر چھاپہ مار کر ناقص سیمنٹ سے لدا ٹرک تحویل میں لیکر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق ملزمان ایوب گوٹھ میں لکی سیمنٹ کی پیکنگ میں ناقص مٹیریل لکی سیمنٹ کے نام سے پیک کررہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اوریجنل سیمنٹ کی 3/4 بوریاں خرید کر مکس کرکے دو نمبر سیمنٹ بناتے تھے۔ ملزمان خراب سیمنٹ کو لکی سیمنٹ کی پیکنگ میں تبدیل کرکے کراچی میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی ناقص مٹیریل سیمنٹ کی 113 بوریاں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے جعلی کارخانے کے منیجر سلیم اور اس کے عملے اسحاق اور بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے ہزاروں بوری سیمنٹ فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں