ورلڈ بینک کے منصوبوں میں ہرممکن تعاون کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ورلڈ بینک کے منصوبوں میں ہرممکن تعاون کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس کی سربراہی ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ کر رہے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس موقع پر میٹرو پولیٹن کمشنر سید افضل زیدی بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران کراچی میں ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، خاص طور پر سڑکوں کے نیٹ ورک کو ترقی دینے سے صنعتی و کاروباری سرگرمیاں کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہوگی، اس حوالے سے ورلڈ بینک کے تحت مختلف پروجیکٹس کی اسٹڈی اور ان پر عملدرآمد میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ اور دیگر نمائندوں نے کراچی میں ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اور مختلف تفصیلات پیش کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں