ایرانی شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے ملزمان جیل منتقل

ایرانی شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے ملزمان جیل منتقل

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر ایرانی شہریوں کو شناختی کارڈ کے اجرا سے متعلق مقدمے میں ملزمان کو جیل بھیجتے ہوئے ایف آئی اے سے چالان طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی ساجد چانگ کی عدالت کے روبرو مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے گرفتار انچارج نادرا اورنگی ضیا الحق اور عبد اللطیف کو عدالت میں پیش کیا۔ مدعی مقدمہ تاج بی بی کے مطابق ملزم لطیف بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے 15 ہزار روپے دلوانے کسی دفتر لے گیا تھا، انگوٹھے کے نشان لے کر پندرہ ہزار روپے دے دئیے گئے ، میری فیملی ٹری میں شامل 5 افراد کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے بیوہ تاج بی بی کی فیملی ٹری میں 5 افراد کو شامل کیا ہے۔ تاج بی بی کی شکایت پر ملزم عبد اللطیف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں