نبیؐ کے رائج کردہ نظام کو اپنا کر ہی تبدیلی آسکتی ہے، مفتی نعمان نعیم

نبیؐ کے رائج کردہ نظام کو اپنا کر ہی تبدیلی آسکتی ہے، مفتی نعمان نعیم

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ومذہبی و اسکالر مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ عالم انسانیت کے تمام مسائل کا حل حضورؐ کی سیرت میں موجود ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیروں کی کاسہ لیسی کے بجائے سیرت محمدی کی رہنمائی حاصل کرنی ہوگی، نبیؐ کے رائج کردہ نظام کو اپناکر ہی تبدیلی آسکتی ہے، امت مسلمہ کو کھویا ہوا مقام پانے کے لئے سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہونا ہوگا،زبانی دعووں کے بجائے حقیقی طور پر سیرت و تعلیمات سرور کونین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ربیع الاول یوم ولادت کے عنوان پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ آپؐ کو اللہ تعالیٰ نے رحمت للعالمین بناکر بھیجا، آپؐ نے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبی دنیا کو توحید کے نور سے منور کیا، آپؐ کے آنے کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح و بہبود ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں