جیکب آبادمیں جے یوآئی رہنما کی گاڑی،محراب پورمیں موٹرسائیکل چھین لی گئی

جیکب آبادمیں جے یوآئی رہنما کی گاڑی،محراب پورمیں موٹرسائیکل چھین لی گئی

خیرپور میرس کے قریب کنب تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے پر6مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 3مسافروں کویرغمال بنا کر اغوا کرلیا اور نیشنل ہائی وے پر نیچے اتار کر تشدد کا نشانہ بناکر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے

جیکب آباد ،محراب پور(نمائندگان دنیا) مذکورہ گاڑی جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی تھی جو پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر چلتی تھی۔ محراب پور میں ابڑاں پولیس تھانے کی حدود دو میل کے قریب مسلح رہزنوں نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں سے موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فون چھین لیے اور مزاحمت پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں