نرسنگ آفیسرز کو فی الفور تعینات کرنے کا مطالبہ

نرسنگ آفیسرز کو فی الفور تعینات کرنے کا مطالبہ

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے اپنے ایک بیان میں ڈی ایچ او اور محکمہ صحت کے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری صحت سے پرزور مطالبہ کیاکہ نرسز کی پوسٹوں پر ڈاکٹرز کو رکھنا ایک غیر آئینی اقدام ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جبکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سندھ کا فیصلہ بھی موجود ہے اور پاکستان نرسنگ کونسل اس بارے میں ایک نہیں چار خط لکھ چکی ہے ۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کا مطالبہ ہے کہ آؤٹ آف کیڈر آفیسرز کو فی الفور ہٹا کر نرسنگ آفیسرز کو فی الفور تعینات کیا جائے، دیگر صورت میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور مجبوراً ہمیں اس معاملے پر سخت ردعمل بھی دینا پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں