ہیمانی ہربلز کی ایک شام شو بز کے ستاروں کے ساتھ

ہیمانی ہربلز کی ایک شام شو بز  کے ستاروں کے ساتھ

ایکسپو 2020 میں پہلی مرتبہ ہیمانی ہربلز نے شوبز کے جگمگاتے ستاروں کے ساتھ عوام کے گھلنے ملنے کا اہتمام کیا

کراچی (پ ر) یادگار شام میں جہاں شوبز کے ستارے اور کاروباری افراد موجود تھے، وہیں متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اس تقریب کا خلاصہ ڈائریکٹر مصطفی ہیمانی نے ان الفاظ میں کیاکہ ’’پاکستان کے ماڈرن ٹیلنٹ اب دنیا کو حیران کر رہے ہیں کہ پاکستان میں کیا کیا خزانے چھپے ہوئے ہیں‘‘۔ اس شام فخر عالم کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا اسپورٹس فریگرینس برانڈ ’’اسکواڈ‘‘ کے نام سے لانچ ہوتا دیکھا گیا۔ ستاروں سے بھری شام وسیم بادامی، اعجاز اسلم، فخر عالم، نادیہ حسین، عائشہ عمر اور شفاعت علی جیسے ستاروں کے ساتھ جگمگا رہی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں