نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ہارتا وہی ہے جو ہار کو مانتا ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- اقلیتوں کوتحفظ دیناریاست مدینہ کالازمی جزوہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- پنجاب کے 40 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز ووٹوں سے ہوگا، شیخ رشید
  • بریکنگ :- مسیحی برادری کےلوگ محنت کش ہیں، وزیرداخلہ شیخ رشید
Coronavirus Updates

اسسٹنٹ کمشنرز کو غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنرز کو غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی ہدایت

دنیا اخبار

حکومت سندھ خاتمے کے لئے اپنی ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی ،کراچی میں غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائیں گی،وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کے دفتر میں ناجائز اور غیر قانونی تعمیرات اور عمارتوں کے خاتمے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا۔جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی آئی جی ضلع غربی ، ڈپٹی کمشنرضلع وسطی مع اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایس پی ضلع وسطی مع ڈی ایس پیز ، ڈائریکٹر سندھ بورڈ آف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی معہ ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر بلدیات نے ضلع وسطی میں فوری طور پر غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور خاتمے کے لئے افسران کو سخت اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بلا امتیاز غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے فوری طور پر کارروائی کریں حکومت سندھ غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے اپنی ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے وزیر بلدیات کو ضلع بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں