عباسی شہیداسپتال کی بدترین صورتحال پر پیما کا اظہار افسوس

 عباسی شہیداسپتال کی بدترین صورتحال پر پیما کا اظہار افسوس

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے شہر کے مرکز میں موجود بلدیہ عظمیٰ کے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید کی بدترین صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیما کے صدر ڈاکٹر عبد اللہ متقی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری اور مجلس عاملہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عباسی شہید اسپتال شہر کے وسط میں واقع ہے، جس سے شہر کی بہت بڑی آبادی مستفید ہوتی ہے، لیکن بلدیہ عظمیٰ کا یہ اسپتال ایک دہائی سے نظر انداز ہوتا آیا ہے، جس کی وجہ سے اسپتال کے نیورو سرجری، پلاسٹک سرجری، یورولوجی اور آرتھوپیڈک سمیت کئی اہم شعبہ جات بدترین مسائل اور بحران کا شکار ہیں، ریڈیالوجی کا شعبہ غیر فعال ہے، شعبہ حادثات سے لے کر آپریشن تھیٹرز تک کی حالت بیان کے قابل نہیں۔ پیما نے کہا کہ اسپتال مالی بحران کا شکار ہے، افرادی قوت کی شدید کمی ہے، اسپتال کی خالی اسامیوں پر کافی عرصے سے بھرتی نہیں ہو سکی، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سمیت ریڈیالوجی کی اہم سہولتیں بند کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں