تین اسٹریٹ کرمنل دکاندارگرفتار

تین اسٹریٹ کرمنل دکاندارگرفتار

پیر آباد پولیس نے تین راہزنوں اکرام ، امین اور محمد وحید کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے900موبائل فونز برآمد کرلئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے موبائل فونز چھین کر خرید وفروخت کا کاروبار کرتے تھے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر تھانہ سولجر بازار پولیس نے 12 ربیع الاول کو شہری کی جیب سے موبائل فونز چوری کرنے والے دو ملزمان رحمت اللہ اور شاہد کو گرفتار کرلیا۔ دو چوری شدہ موبائل فونز برآمدکرلئے گئے۔ ملزمان نے 12 ربیع الاول کے جلوس میں نمائش چورنگی پر شہری کے موبائل فون چوری کیے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں