ماڑی پور روڈ سے ٹھیلوں اورپتھاروں کی صفائی کی ہدایت

ماڑی پور روڈ سے ٹھیلوں اورپتھاروں کی صفائی کی ہدایت

سروس روڈز پر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہ دی جائے ،سیکریٹری بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ نے منوڑہ بیچ اپ فرنٹ سائٹ کا دورہ کیا۔ منوڑہ ساحل اپ لفٹ پراجیکٹ کے ڈی اے کا منصوبہ ہے اور اس کے آپریشنل پراسیس کی نگرانی پاکستان نیوی سر انجام دے گی۔ دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ کراچی کے عوام کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے منوڑہ ساحل اپ لفٹ پراجیکٹ جو کہ 650 ملین کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ایک عالمی معیار کی تفریح گاہ ثابت ہوگا جہاں فیملیز نہایت اطمینان و سکون کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں گی۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کے مطابق انٹرنیشنل اسٹینڈرز کے مطابق 29 شیلٹرز منوڑہ کی ساحل سمندر پر نصب کردیے گئے ہیں ،زولوجیکل گارڈن بھی تیار کردیا گیا ہے ۔ بعدازاں سیکریٹری بلدیات نے ماڑی پور میں وائی جنکشن روڈ پر سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے سیکریٹری بلدیات نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو کہا کہ لب سڑک لگنے والوں پتھاروں اور ٹھیلوں سے سڑکوں کو پاک کیا جائے ، سروس روڈز پر گاڑیاں پارک کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں