صحافیوں کیلئے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگاہی سیشن

صحافیوں کیلئے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگاہی سیشن

پاکستان ریڈ کریسنٹ کی سندھ برانچ نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے لیے فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیشن میں 80 سے زائد مرد و خواتین صحافیوں نے شرکت کی جنہیں آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد کے ذریعے جان بچانے کے طریقے سکھائے گئے۔ مہمان خصوصی پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ کے چیئرمین صوبائی سیکریٹری کنور وسیم نے کہاکہ کراچی میں بڑھتے ہوئے حادثات اور دیگر ناگہانی واقعات میں رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت دیگر صحافی سب سے پہلے پہنچتے ہیں اور اگر ان کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل ہو گی تو وہ اپنی اور دوسروں کی جان بچاسکیں گے۔ تقریب کے اختتام پرشرکا میں سرٹیفکیٹ اور فرسٹ ایڈ کٹس تقسیم کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں