مفرور منشیات فروش عدالت میں پیش

مفرور منشیات فروش عدالت میں پیش

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم فہیم کو جیل بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے 250 گرام چرس برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس نے مفرور و مطلوب منشیات فروش ملزم فہیم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم فہیم احمد کو 8 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم فہیم احمد کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے 250 گرام چرس اور رقم برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں