آتشزدگی کے دوواقعات میں سامان جل کرخاکستر

آتشزدگی کے دوواقعات میں سامان جل کرخاکستر

آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج ،کورنگی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیلی فون ایکسچینج میں آگ لگنے سے پرانا سامان جل گیا،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کے گودام میں آ تشزدگی کے نتیجے میں گودام میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شہر کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیلی فون ایکسچینج میں آگ بھڑک اٹھی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، فائر بریگیڈ کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج کے عقبی گیٹ کے ساتھ خالی پلاٹ میں پرانے سامان میں صبح پونے 11 بجے آگ لگی تھی،آتشزدگی سے سیاہ دھوئیں کے بادل پورے شہر میں دیکھے جا رہے تھے ،آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کے مختلف سینٹرز سے تین گاڑیاں اور فائر فائٹرز روانہ کئے گئے اورفائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد آگ کو مزید ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی،آرام باغ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر ارشد جنجوعہ کے مطابق آتشزدگی سے پلاسٹک کا پرانا سامان اور کیبل وغیرہ جل گئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کورنگی صنعتی ایریاسیکٹر32/Eناصرکالونی میں قائم پلاسٹک کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، فائریگیڈ کے عملے نے تین گاڑیوں کی مددسے آگ پر قابوپا یا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں