ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات منہدم وسربمہر

ضلع وسطی میں غیرقانونی  تعمیرات منہدم وسربمہر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سلیم رضا کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اضافی منزلوں ، پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، لیاقت آباد میں پلاٹ نمبرD-6،سی ایریا اورپلاٹ نمبر 2/832،پر غیرقانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواروں ،کالمزاور رولنگ شٹرز،پلاٹ نمبرC2/10،پر چھٹی منزل پارٹیشن دیواروں، لیاقت آباد پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کو جزوی طورپرمنہدم کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں