پورٹ قاسم پر لنگرانداز جہاز سے غیرملکی انجینئر مردہ پایاگیا

پورٹ قاسم پر لنگرانداز جہاز سے غیرملکی انجینئر مردہ پایاگیا

پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہونے والے جہاز سے غیرملکی انجینئر مردہ پایاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کے مطابق ناروے سے پاکستان آنیوالے بحری جہازکے عملے نے جہاز کے انجینئر48سالہ راول بیگاسو کی لاش پورٹ قاسم انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی یکم دسمبر کی شب اپنے کیبن میں سونے کیلئے گیا تھا، جس کے بعد وہ جہاز کے عملے کو اپنے کیبن میں مردہ ملا۔ ایس ایچ او کے مطابق متوفی فلپائنی ہے، اس کا تعلق فلپائن کے شہر منیلا سے ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں