ملیرمیں لینڈمافیاکی کوشش ناکام،72ایکڑاراضی واگزار

ملیرمیں لینڈمافیاکی کوشش ناکام،72ایکڑاراضی واگزار

دیہہ اللہ فائی ناکلاس28میں چاردیواری اور غیرقانونی تعمیرات مسمارکردی گئیں

کراچی (رپورٹ: آغا طارق) ملیر میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں کروڑوں روپے مالیت کی 72 ایکڑ زمین پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضے کی کوشش کو ملیر انتظامیہ نے ناکام بنا دیا۔ محکمہ ریونیو نے انسداد تجاوزات اور علاقہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرکے چاردیواری کو مسمار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن شاہ مرید اور مختیارکار کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس اور علاقہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دیہہ اللہ فائی ناکلاس28 میں کروڑوں روپے مالیت کی 72 ایکڑ سرکاری زمین سے قبضہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔ مذکورہ زمین پر کچھ دن قبل لینڈ مافیا کی جانب سے چار دیواری اور کچھ مکانات تعمیر کئے گئے تھے، جس کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ملیر نے کارروائی کا حکم دیا تھا۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ زمین سرکار کی ملکیت ہے جس پر لینڈ مافیا قبضہ کرنا چاہتی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں