روڈ پر گھر الاٹ کرنے پر بورڈ آف ریونیو سے جامع جواب طلب

روڈ پر گھر الاٹ کرنے پر بورڈ  آف ریونیو سے جامع جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے بھٹائی کالونی میں 65 فٹ روڈ پر گھر الاٹ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر بورڈ آف ریونیو سے جامع جواب طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاضل عدالت نے کورنگی کریک،کمشنر کراچی و دیگر سے بھی 22 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ جمعہ کو جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بھٹائی کالونی میں 65 فٹ روڈ پر گھر الاٹ کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بورڈ آف ریونیو نے 65 فٹ روڈ پر 8 پلاٹس نکال دیئے ہیں۔ 65 فٹ روڈ پر پلاٹ نمبر ڈی 842 تا 855 غیر قانونی قرار دیے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں