شرقی:ساڑھے7کروڑ کے15کاموں کے ٹینڈر کھول دیے گئے

شرقی:ساڑھے7کروڑ کے15کاموں کے ٹینڈر کھول دیے گئے

شفافیت چیک کرنے کے لئے صحافیوں نے بھی ٹینڈر کھولے جانے کے عمل کا معائنہ کیا،ٹینڈرنگ کا عمل سب کے سامنے ، ہر ٹھیکیدار اس بات پر مطمئن ،میونسپل کمشنر فہیم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر شرقی رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر فہیم خان کی زیر نگرانی ٹینڈرنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے کے محکمہ بی اینڈآر، ایم اینڈای اور محکمہ پارکس کے 15 کاموں کے ٹینڈرز کھولے گئے، جن کی شفافیت چیک کرنے کیلئے میڈیا نمائندگان نے بھی معائنہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر شرقی رحمت اللہ شیخ، میونسپل کمشنر فہیم خان،ایگزیکٹو انجینئرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر پارکس آغاسمیر، ظفر اقبال، چیف اکاؤنٹ افسر نوید احمد کولاچی ودیگر نے ٹھیکیداروں کی موجودگی میں ٹینڈر کھولے جانے کے عمل کی نگرانی کی۔ میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی کو ہر لحاظ سے شفافیت کا مرکز بنانے کیلئے کوشاں ہیں، شرقی کو ماڈل ضلع بنائیں گے، عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے، ٹینڈرنگ کا عمل سب کے سامنے ہے جس میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ ہر ٹھیکیدار اس بات پر مطمئن ہے کہ تمام عمل شفافیت پر مبنی ہے ۔ پی ای سی(پاکستان انجینئرنگ کونسل) کے ممبر وٹھیکیدار، ٹھیکیداروں کے نمائندے رفیق خان اور دیگر نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ شرقی میں شفاف ٹینڈرنگ کے حوالے سے مثال قائم کردی گئی ہے۔ انہوں نے گزارش کی کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، لہٰذا ان کے ریٹس بڑھانے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں