میرپورخاص، جیل اہلکار ڈیوٹی تبدیلی پر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے لگے

میرپورخاص، جیل اہلکار ڈیوٹی تبدیلی پر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے لگے

دھمکی آمیز فون بھی کرائے گئے ،جیل انتظامیہ کا ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

میرپورخاص(بیورورپورٹ)سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ سید منور حسن شاہ نے جیل قوانین کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا کی آڑ میں رشوت خوری و بلیک میلنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ جیل ترجمان کے مطابق چند جیل اہلکاروں اور بعض سوشل میڈیا سے متعلق افراد نے ملکر ایس ایس پی جیل کے ٹریننگ پر بیرون شہر جانے کا فائدہ اٹھا کر ایک نیٹ ورک بنالیا تھا جس کے ذریعے ناجائز مفادات پورے کیے جارہے تھے تاہم واپسی کے بعد ایس ایس پی کی ہدایت و جیل سیکیورٹی قوانین کے تحت اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تبدیل ہونا شروع ہوئیں تو میڈیا کا نام لیکر بار بار من پسند ڈیوٹیاں برقرار رکھنے کے لیے دبائو ڈالا جارہا ہے جبکہ کئی جگہ سے دھمکی آمیز فون بھی کرائے گئے ہیں تاہم جیل انتظامیہ نے دبائو مسترد کرتے ہوئے قوانین کے مطابق کام جاری رکھا ہوا ہے ۔ جیل ترجمان کے مطابق ناکام عناصر نے ایک ماہ کی مایوسی کے بعد جھوٹی افواہیں اور خبریں پھیلانے کا راستہ اپنایا ہے جو بلیک میلنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رشوت اور ناجائز تنگ کرنے والوں کی شکایات تحریری یا فون پر درج کرانے کیلئے جیل کے باہر جگہ جگہ بینرز تک آویزاں کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد صحافیوں،انکے آواریوں اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں