یتیم بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا دوسرامرحلہ مکمل

یتیم بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا دوسرامرحلہ مکمل

الخدمت کراچی کے ’’آرفن کیئر پروگرام‘‘کے تحت رجسٹرڈ باہمت یتیم بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا دوسرامرحلہ مکمل ہو گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسرے مرحلے میں مزید 200 بچوں کی ہیلتھ اسکر یننگ کی گئی۔ ہیلتھ اسکریننگ کیلئے الخدمت کے ناظم آباد ، اور نگی ٹاؤن، ملیر ، نارتھ کراچی میں الہدیٰ، بہار کالونی لیاری میں واقع اسپتالوں میں خصوصی کیمپس کا اہتمام کیا گیا ،جہاں دانت ،آنکھ ،ای این ٹی ڈاکٹروں اور جنر ل فزیشنز نے بچوں کا مکمل معائنہ کیا ۔کیمپس میں بچوں کی مائیں، سرپرست اور الخدمت کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹروں نے بچوں کو اچھی صحت، امراض سے بچنے ،دانتوں اور آنکھوں کی حفاظت سے متعلق بھی مفید باتیں بتائیں، متعدد بچوں کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے ،جبکہ وہ بچے جنہیں صحت سے متعلق بڑے مسائل کا سامنا ہے ان کا علاج الخدمت کے تحت مفت کرانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ بچوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔ ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام فاروق کاملانی نے اورنگی الخدمت اسپتال میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا ، جبکہ بچوں اور ان کے سرپرستوں سے بھی ملاقا ت کی۔ فاروق کاملانی نے کہاکہ الخدمت کے تحت1200 بچوں کی ان کے گھروں پرکفالت کی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں