پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی نئی مجلس عاملہ اور عہدیداران کا انتخاب

پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی نئی مجلس عاملہ اور عہدیداران کا انتخاب

پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی مجلس عامہ کا 24واں سالانہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا

کراچی(پ ر)جس میں پاکستان کے تمام بڑے ایڈورٹائزرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں،PASکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، قمر عباس نے 2021ء کے دوران کیے گئے اہم اقدامات کے علاوہ انڈسٹری کو درپیش بعض اہم مسائل کی جانب بھی ارکان کی توجہ مبذول کرائی۔ پروجیکٹ ہیڈ افشین رضوی نے ایفی ایوارڈز پاکستان کے بارے میں پریزینٹیشن دی۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران 14 ارکان پر مشتمل نئی کونسل اور اْس کے عہدیدارن کا انتخاب بھی ہوا۔ انتخاب کے موقع پر انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر زیلف منیر کو کونسل کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔ وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔اس موقع پر جلیٹ (Gillette)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد فرید کو وائس چیئر اور یونی لیورز کی چائے کمپنی، ایکاٹیرا (Ekaterra)کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحین سلمان کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔مزید برآں جاز کے چیف کمرشل آفیسر آصف عزیز کو گورنمنٹ ریلیشنز کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں