یکساں بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے، ثروت قادری

یکساں بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے، ثروت قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی انجن ہے اس کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ چاروں صوبوں میں ایک جیسا نظام رائج ہو، الگ الگ نظام سے صوبوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو نقصان اور تعصب کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر متحدہ قومی مومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اُسامہ قادری، معید انور سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے 11دسمبر کو ہونے والی کثیر الجماعتی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا، ایم کیو ایم رہنما اُسامہ قادری نے کہا کہ سندھ میں عوام دشمن و بے اختیار بلدیاتی نظام کو مزید بے وقت بنانے والی جائزہ لینے کیلئے کثیر جماعتی کانفرنس 11دسمبر کو رکھی ہے ، سندھ اور کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اس کی ترقی و خوشحالی ملک سے دوسرے شہروں اور ملک کو فائدہ ہوتا ہے پائیدار امن کا قیام اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کر کے ہی ملک کو آگے لے جایا جاسکتا ہے ، سیالکوٹ فیکٹری واقعہ سے شرمناک ہے، اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے ایم کیو ایم کے وفد کو کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کا یقین دلایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں